بھارت میں اندھیرے چھا گئے۔۔۔۔ 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا

پاکستان کی جانب سے بھارت کو جواب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے اوپر 51 ایف آئی آر ہیں، 2 مقدمات تب بنے جب جیل میں تھی: زرتاج گل
پاکستان کی کامیاب کارروائیاں
اس سے قبل بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن "بنیان المرصوص"
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن "بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں متعدد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔