بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آ گیا

پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بھارتی حملے کے بعد پاکستان کے بھر پور جواب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملہ، پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کی جوابی کارروائی
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک 2 بھارتی ایئر بیسز اور براہموس میزائلوں کے ڈیپو کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔
جنرل آصف غفور کا پیغام
پاکستان کی بھارت کے خلاف کارروائی پر جنرل ریٹائرڈ آصف غفور نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "انشاءاللہ پاکستانی قوم کو اللہ کامیابی دے گا"۔