پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں؟ جانئے

پاکستان کی جوابی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس میں فتح میزائل استعمال کیے گئے جو کہ زمین سے زمین پر کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فتح میزائل کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس فتح میزائل کے دو ورژن موجود ہیں۔ فتح ون 150 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جبکہ فتح ٹو میزائل 400 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح 2 میزائل سیٹیلائٹ کی مدد سے اپنے ہدف کا تعین کرتا ہے۔