پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
پاکستان کا زوردار جواب
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برسلز میں جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات
بھارتی سینیئر افسر کی ہلاکت
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے خود کو قیدی نمبر 805 قرار دیدیا لیکن انہیں یہ نمبر کس نے دیا؟ جانیے
آپریشن 'بنیان المرصوص'
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص' (آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
جوابی کارروائی کا سلسلہ
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں 12 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپریشن کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔








