پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

چین کی تشویش کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
بھارتی جارحیت کا جواب
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے 'آپریشن بنیان مرصوص' شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور فریقین کو امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
سیاسی تصفیے کی اپیل
چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریزن کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد؛ پولیس مقابلے کے دوران گینگ میں شامل 4 سگے بھائی مارے گئے
بھارت کی بوکھلاہٹ
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری سے مدد کرنے کے لئے فون پر فون کر رہا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف 'آپریشن بنیان مرصوص' شروع کردیا گیا ہے، جس میں بھارت کے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کیا گیا ہے۔ مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں اور پاک فوج اور فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔