پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار، لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب کرلی؟ وزیردفاع نے واضح کردیا

پاکستان کی دفاعی تیاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیردفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہے لیکن نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بلائے جانے کی خبروں کی تردید کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ
غیرملکی خبررساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کیخلاف کارروائی کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی، جو کہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والی پاکستان کی اعلیٰ فوجی اور سول باڈی ہے، کی کوئی میٹنگ شیڈول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی
ایٹمی صورتحال کا خدشہ
اس سے قبل خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ ایکسپریس کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے۔
شاعر کا حوالہ
خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔'