پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار، لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب کرلی؟ وزیردفاع نے واضح کردیا
پاکستان کی دفاعی تیاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیردفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہے لیکن نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بلائے جانے کی خبروں کی تردید کی۔
یہ بھی پڑھیں: رول ماڈل بن کر درویشی کی زندگی بسر کرتے ہوئے صرف ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام سے کوئی بات نہ چھپائیں، اعتماد میں لیں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ
غیرملکی خبررساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کیخلاف کارروائی کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی، جو کہ ملک کے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والی پاکستان کی اعلیٰ فوجی اور سول باڈی ہے، کی کوئی میٹنگ شیڈول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا
ایٹمی صورتحال کا خدشہ
اس سے قبل خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ ایکسپریس کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کے لیے فکر کا مقام ہے۔
شاعر کا حوالہ
خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔'








