بھارت نے پہل کی اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے ہی پہل کی تھی اور اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
پاکستان کی ذمہ داری
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے خود ہی امرتسر کو نشانہ بنایا۔
پہلگام واقعہ کا پس منظر
پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم نے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی، پہلگام پاکستان سے 200 کلومیٹر دور ہے۔