اودھم پور پر پاکستانی حملے کی تصدیق لیکن یہ تباہی اسی کا نتیجہ ہے؟ حامد میر نے ویڈیو شیئر کردی

بھارت کے نقصانات کی تصدیق
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے حملوں میں اپنے نقصانات اور اودھم پور پر حملے کی تصدیق کردی۔ سینئر صحافی حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اودھم پور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا
حامد میر کی وضاحت
حامد میر نے لکھا کہ "یہ بھارت کا اودھم پور ایئر فیلڈ ہے، یہ فوجی ہدف ہے نہ کہ سویلین۔ پاکستان میں شہری ہلاکتوں کے جواب میں پاکستان نے اس فوجی تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔"
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کس ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی؟ پی سی بی سے بڑی خبر آ گئی
سوشل میڈیا پر بیان
This is Udhampur Air Field in India. It’s a military target not civilian target. Pakistan totally destroyed this military installation in response of civilian casualties in Pakistan. pic.twitter.com/infjod7FTx
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 10, 2025
یہ بھی پڑھیں: پرل ون کورٹ یارڈ بحریہ ٹاؤن کی کنسٹرکشن کہاں تک پہنچی، یہ کب مکمل ہوگی اے بی ایس ڈیویلپرز نے اعلان کر دیا
بھارتی حملے اور پاکستانی جواب
یادرہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے۔ پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، اور پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے پاکستان نے اپنے دفاعی نظام سے ناکام بنایا۔
پاکستان کی جوابی کارروائیاں
پاکستان نے بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو نقصان پہنچایا۔