پہلے کہیں گے اپ ڈیٹ دو، اپ ڈیٹ دو، پھر فیک نیوز چلوا کر کہیں گے فیک کیوں دیا”ٹی وی ٹرانسمشن کے دوران بھارتی صحافی مائیک بند کرنا بھول گیا

بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا نے گزشتہ تین سے چار روز کے دوران جو جھوٹی خبروں اور بے بنیاد دعووں کا بازار گرم کیاہے اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی تاہم آج پاکستان کی جوابی کارروائی نے بھارتی فوج ، حکومت اور میڈیا کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں جس کا مظاہرہ بھارتی میڈیا کے رپورٹرز کی بوکھلاہٹ سے صاف ظاہر ہو رہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کی وفد کے ساتھ مولانا سے ملاقات ، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے
لائیو پروگرام میں بے بسی
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی اینکر پرسن نے پروگرام کے دوران فیلڈ میں تعینات اپنے دو رپورٹرز کو لائیو لیا لیکن فیلڈ میں موجود بھارتی ٹی وی کے رپورٹر کافی غصے میں دکھائی دیئے اور مائیک بند کرنا بھول گئے، برملا کہہ ڈالا کہ ’’پہلے کہتے ہیں کہ اپ ڈیٹ دو اپ ڈیٹ دو پھر پھر فیک نیوز چلوا کر کہیں گے کہ جعلی خبرکیوں دی۔‘‘
Frustrated NDTV reporter forgot to switch off the mic on Marya Shakil's show and said “Pahle kahenge update do.. update do.. fir fake news chalwa ke kahenge fake kyu diya”
By the time he realized it was too late. ???? pic.twitter.com/gGezIOoueA
— Abhishek (@AbhishekSay) May 10, 2025
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا
بھارتی عوام کا رد عمل
بھارتی میڈیا کی جعلی اور جھوٹی رپورٹنگ سے خود بھارتی بھی شدید تنگ آ چکے ہیں اور ٹویٹر پر بھی اس کا گزشتہ دو روز ے برملا اظہار دیکھنے کو مل رہاہے جبکہ سوناکشی سنہا بھی میڈیا کو گندگی قرار دے چکی ہیں جبکہ صارفین کا کہناہے کہ رات کو ہم فخر سے سوتے ہیں لیکن صبح پتا چلتاہے کہ ہم نے جن علاقوں پر قبضہ کیا وہ واپس کر دیئے گئے ہیں ۔
پاکستان کے جوابی اقدامات
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں 26 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں ایئر بیسز اور ایس 400 کو تباہ کیئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ جبکہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسز کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں نور خان ایئر بیس، مرید اور شورکوٹ ایئر بیس شامل ہیں ۔