آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا: چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر خان کی مبارک باد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کا گینگ پکڑا گیا
آپریشن کی تعریف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کو سراہا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7 سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
قوم کی یکجہتی
انہوں نے مزید لکھا کہ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید
قرآنی آیت کی شئرنگ
اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاونٹ پر قرآن کریم کی آیت کو بھی شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم کا ردعمل
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندے آپ سے بات کر رہا ہوں، قومی یکجہتی، قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر، بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے، جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا
پاک بھارت کشیدگی
خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات
اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئر بیس اور براہموس سٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔