پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہو گئی، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی تصدیق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمت اوپر چلی گئیں
امن کی کوششوں کی اہمیت
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، کالے سانپ کے نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹو
امریکی صدر کا بیان
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
اسحاق ڈار کا ٹوئٹ
Pakistan and India have agreed to a ceasefire with immediate effect. Pakistan has always strived for peace and security in the region, without compromising on its sovereignty and territorial integrity!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 10, 2025