پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوٹرل مقام پر مذاکرات ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ کا اہم اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان 'غیر جانبدار مقام" پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ مستقبل کے اقتصادی انضمام کے لیے پاکستان کا وژن، پرامن بقائے باہمی اور اقتصادی باہمی انحصار پر زور دیا گیا
سیز فائر کا اعلان
مارکو روبیو نے پاک بھارت سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی اور غیر جانبدار مقام پر وسیع پیمانے پر مسائل پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
سوشل میڈیا پر تبصرہ
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں روبیو نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں انہوں نے اور نائب صدر جے ڈی وینس نے "بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کی، جن میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔"
عہدیداروں کی تعریف
انہوں نے مزید کہا "ہم وزرائے اعظم مودی اور شہباز شریف کی امن کا راستہ منتخب کرنے میں ان کی دانشمندی، دور اندیشی اور سٹیٹس مین شپ کی تعریف کرتے ہیں۔"
Over the past 48 hours, @VP Vance and I have engaged with senior Indian and Pakistani officials, including Prime Ministers Narendra Modi and Shehbaz Sharif, External Affairs Minister Subrahmanyam Jaishankar, Chief of Army Staff Asim Munir, and National Security Advisors Ajit…
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) May 10, 2025