سیز فائر پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بھی آگیا

سیز فائر کی تصدیق
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیز فائر کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر ایک مفاہمت طے کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور گرفتار ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان
ڈاکٹر ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اور غیر سمجھوتہ کرنے والا موقف اختیار کیا ہے۔ وہ ایسا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ قائمہ کمیٹی: سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری
جنگ بندی کا آغاز
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق سیز فائر کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بچے سے ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان براہ راست رابطے کے بعد طے پایا ہے۔
وزیر خارجہ کا ٹوئٹ
India and Pakistan have today worked out an understanding on stoppage of firing and military action.
India has consistently maintained a firm and uncompromising stance against terrorism in all its forms and manifestations. It will continue to do so.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) May 10, 2025