درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی

پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے اور کشیدگی میں کمی میں تین درجن ملکوں نے کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
خطے کے امن کی خواہش
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے خطے کے امن کی خواہش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویٹی کن دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کیسے بنا؟ 96 سال سے یہاں کوئی بچہ کیوں پیدا نہیں ہوا؟
سفارتی کوششوں کا اعتراف
انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے میں تین درجن ملکوں نے سفارتکاری کی جس پر وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
امریکہ کا کردار
انہوں نے خاص طور پر امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔
سیز فائر کا آغاز
اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے سے سیز فائر شروع ہوگیا ہے۔