افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کردیا : عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے افواجِ پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص" دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، جس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ پاکستانی فوج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور پروفیشنل ترین افواج میں سے ہے۔ افواجِ پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟

بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا، مگر ہماری پُرعزم اور ذمہ دار قیادت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ پچھلے چار سے پانچ دنوں سے بھارت مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن پاکستانی فوج نے صرف چار گھنٹوں میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر خاموش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

پاکستان کی شفافیت اور خود اعتمادی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا، جو ہمارے اعتماد اور شفافیت کا ثبوت ہے۔ "الحمدللہ، پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں، اور افواجِ پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج اور اس کے بیانیے کو مکمل طور پر ایکسپوز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول

پاکستانی میڈیا کی کردار

انہوں نے پاکستانی میڈیا کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خراجِ تحسین کا مستحق ہے، کیونکہ اس نے بھارتی میڈیا کو صحافتی قواعد و ضوابط سکھا دیے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جو بھارتی میڈیا 5 دنوں سے جھوٹ بول رہا تھا، آج وہی میڈیا پاکستان کی برتری کو تسلیم کر رہا ہے۔

مودی کا جنگی جنون

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مودی کا جنگی جنون آخرکار اسی کے گلے پڑ گیا ہے، اور اب دنیا بھارت کی جنگی جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو پہچان چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...