پاک بھارت کشیدگی میں پہلی بار پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

پاک بھارت کشیدگی میں چینی لڑاکا طیارے کی اہمیت
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر
چینی ماہرین کی رائے
روز نامہ جنگ کے مطابق، فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی سابق گرل فرینڈ کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 3 سال بعد ٹک ٹاک نے پکڑوا دیا
جے 10 سی کا پہلا استعمال
پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے سفاک قاتل کو 8 بار سزائے موت
چینی ماہر کا تجزیہ
واشنگٹن کے سٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں سکتی۔
پاکستان کا فوجی ساز و سامان
سٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے، جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔