پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی اداکار اوم پوری کے گھریلو ملازمہ سے تعلقات، سابقہ اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
قومی خطاب
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے،احسن اقبال
بھارت کے ساتھ شرائط
اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔
مستقبل کی بات چیت
ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔