بھارت نے چند گھنٹوں بعد ہی سیز فائر خلاف ورزی کردی

سیز فائر کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر نے کچھ دیر قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔
بھارت کی گولہ باری
تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برنالہ سیکٹر میں گولہ باری شروع ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
اس سے قبل ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ "امریکی کی رات بھر کی طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد، اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ"۔