اب میں مودی سے پوچھتا ہوں کہ کیا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ کرنے والے پیشہ ور قاتل نہیں بلکہ پاکستانی تھے” فلمی نقاد کے آر کے نے جواب مانگ لیا

کمال راشد خان کا سوال
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے پہلگام واقعے میں مودی سرکار سے جواب مانگ لیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہونے کے فوراً بعد، کے آر کے نے ایک ٹویٹ میں پہلگام واقعے پر سوال اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: کوکنگ آئل کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیئے
پہلگام واقعے پر سوالات
انہوں نے کہا "اب، میں صرف مودی جی سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے قاتل پاکستان سے تھے، اس کا کیا ثبوت ہے؟ کیا ثبوت ہے کہ وہ سپاری کلر نہیں تھے؟ انہیں کب گرفتار کیا جائے گا؟ اور اس واقعے سے پہلے کس نے اور کیوں اس علاقے سے سیکیورٹی فورسز کو ہٹایا؟"
مودی سرکار کا ردعمل
خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اندر سے ایسے ہی سوالات اٹھائے گئے تھے لیکن مودی سرکار نے ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔