پاکستان نہیں بلکہ انڈیا نے امریکہ سے جنگ بندی کیلئے رابطہ کیا، سی این این نے ایک بار پھر مودی سرکار کو پوری دنیا میں شرم سے پانی کردیا

جنگ بندی کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان، پاکستانی وقت کے مطابق، شام ساڑھے چار بجے جنگ بندی طے پا چکی ہے۔ اس حوالے سے امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الثانی کا چاند پاکستان میں نظر آ گیا

بھارت کی درخواست

لیکن امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے کی درخواست پاکستان نہیں بلکہ بھارت نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 179 رنز کا ہدف دے دیا

سی این این کی اطلاع

سی این این کے رپورٹر نے بتایا کہ ان کی ایک ایسے ذریعے سے بات ہوئی ہے جو اسی کمرے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ موجود تھا جہاں سیز فائر کی بات ہو رہی تھی، انہوں نے سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر میں قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پاکستان کے جوابی اقدامات

سی این این کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ملٹری کو روکا ہوا تھا اور وہ ڈپلومیسی کو موقع دے رہے تھے۔ لیکن یہ موقع بھارت نے کھڑکی سے باہر پھینک دیا جب انہوں نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جن میں سے ایک بیس دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موجود ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور بڑی تعداد میں بھارتی بیسز پر راکٹ اور میزائل لانچ کیے، ساتھ ہی بھارتی اسلحہ ڈپوز بھی نشانہ بنائے گئے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیوں کو بھی نشانے پر لیا گیا۔

انڈیا کی ناکامی

سی این این رپورٹر کے مطابق جب یہ واقعات ہوئے تو انڈیا بیک فٹ پر چلا گیا، اسے پتا ہی نہیں چلا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ پھر انڈیا نے امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ سمیت دیگر جگہوں پر رابطے کیے اور ڈپلومیسی کی درخواست کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...