بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ

بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹر پر بھارت نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
سیز فائر کا تازہ ترین واقعہ
یہ حیران کن ہے کہ ابھی چند گھنٹے پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوا تھا لیکن بھارت نے اس کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔