قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے: صدر مملکت

صدر مملکت کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ

پاک بھارت کشیدگی پر خاطر خواہ ردعمل

صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔ اللہ پر ہمارے ایمان نے حجم میں 5 گنا زیادہ بڑے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے زلزلے کا امکان، شدت 5.4 ہو سکتی ہے: شہباز لغاری

افواج کی تعریف اور قوم کی یکجہتی

’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک افواج کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازع کشمیر کے حل میں ہے، جنوبی ایشیا میں امن کا قیام دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔

دوست ممالک کی حمایت

ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکا، ترکیے، سعودی عرب اور ایران سمیت تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...