جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: امکانات روشن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کے پاس سانس لینے کا بھی وقت نہیں ہوگا۔
گرین سگنل مل گیا
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں، مریم وٹو
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا شیڈول
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ’’ایکس‘‘ پر پیغام ، اہم اعلان کر دیا
کھلاڑیوں کی حفاظت کی اہمیت
اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔ تاہم کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے انتہائی آسان ہدف دیدیا
موجودہ صورتحال کا اثر
ان کا کہنا تھا کہ دورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے۔
دورہ مؤخر ہونے کی وجہ
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث دورہ پاکستان مؤخر کر دیا تھا۔








