چینی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار اور اجیت دودل سے ٹیلی فونک رابطہ

چین اور پاکستان کی بات چیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار ہو گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، چینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چین اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
پر امن تعلقات کی امید
چینی خبر ایجنسی کے مطابق، چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ فریقین پرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال کو مزید خراب نہیں ہونے دیں گے۔ چین بھارت پاکستان مشاورت سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔