نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری

وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاتاریوں سے امریکی فوج تک: بغداد کے عروج و زوال کی کہانی، دنیا کے سب سے امیر شہر کا ماضی
پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا رد عمل
آگاہی اور تصدیق کی ہدایت
اعلامیے کے مطابق، پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔ ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خالی نہیں دنیائے ہوّس اہلِ وفا سے،کمیاب تو یہ لوگ ہیں نایاب نہیں ہیں،سٹیزن کونسل ملک کے سلگتے مسائل و موضوعات پر غور و فکر کرتی ہے۔
معلومات کی درستگی کی اہمیت
ترجمان کے مطابق، منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں۔ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔
منظمین کیلئے ہدایات
وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی.