گھروں کی ریکی اور پھر مکینوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرنیوالی خواتین سمیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے

پولیس کی بڑی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4 ہزار امریکی ڈالر اور 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
کریک ڈاؤن کی تفصیلات
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔
چوری کے طریقے
انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15 عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور گھر والوں کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔