پاک بھارت کشیدگی، جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے

وسیم اکرم کا ٹوئٹ اور تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ٹوئیٹ کردیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔ قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے اور جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد یکجہتی کرنے پر وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جیل سے رہا
ٹوئٹ کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
امن کی ضرورت
انہوں نے مزید لکھا کہ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، 'جنگ تب ہوتی ہے جب زبان ناکام ہوجاتی ہے' اس لیے سرحد کے پار نوجوانوں کی بہتری کے لیے بات چیت اور تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، امن ہی ہم سب چاہتے ہیں! پاکستان زندہ باد۔ وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہوا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
باسط علی کی تنقید
سابق کرکٹر باسط علی نے دوٹوک الفاظ میں وسیم اکرم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس لمحات میں خاموش رہنا اور پھر صورتحال معمول پر آنے کے بعد بیان دینا، یہ کہاں کی بہادری ہے؟ کرکٹرز کو قوم کے مشکل وقت میں آواز اٹھانی چاہیے، نہ کہ تاخیر سے!
پی ایس ایل کی صورتحال
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو مکمل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز کو دبئی میں ہی قیام کرنے کا کہا گیا ہے۔ انتظامیہ راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز کروانے پر غور کر رہی ہے۔