پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی جنگ بندی معاہدے پر عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ کس نمبر پر پہنچ گیا؟ جانئے
بھارتی خلاف ورزیوں پر تحمل کا مظاہرہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چند علاقوں میں بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق امور مناسب سطح پر رابطے کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف
فوجی دستوں کی ذمہ داری
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میدان میں موجود فوجی دستوں کو بھی تحمل سے کام لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت لازمی مضامین میں شامل
وفاقی وزیر کی وضاحت
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم فتح کا جشن منارہی ہے۔
بھارتی الزامات کا جواب
یاد رہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔