کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی کا موسم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہو گئے
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
دوسرے علاقوں کا موسم
دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے۔
بلوچستان کا موسم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اور سطی علاقوں میں موسم گرم ہے، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔