غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے: سابق پاکستانی جنرل

بھارتی سیاسی قیادت کا بوجھ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
پاکستان کا جواب اور تحمل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جب پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
بھارتی میڈیا کی جھوٹی معلومات
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نے بیان دیا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بے شمار جھوٹ بولے، جبکہ پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا۔ ہم نے ان کے 5 جہاز مار گرائے اور امید ہے کہ بھارت اب پرامن حالات کی طرف جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سانس لینے کی جنگ: بیجنگ اور لندن نے بدترین سموگ کے بحران کا حل کیسے تلاش کیا؟
جوابی کارروائی کا اثر
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج کے مورال پر کافی بڑا اثر پڑا ہے۔ بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کے ساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کیے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا
پاکستانی افواج کا مورال
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہماری سٹریٹجک شراکت داری ہے اور پاکستانی افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے۔ قوم کا مورال بھی بہت زیادہ اہم ہے اور مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz
سابق سیکرٹری خارجہ کی رائے
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباو¿ پڑا ہے۔ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباو آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
بھارت کی غلط فہمیاں
اعزاز چودھری نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ نے کچھ دنوں تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کردار
سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا۔ پچھلے 25 سال کے دوران بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں مقامی لوگ ملوث تھے، لیکن الزام ہمیشہ پاکستان پر لگایا جاتا رہا۔