ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یومِ تشکر پر پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی شک نہیں بھارت کے حملے کا جواب دیں گے، پاکستان کا دنیا کو واضح پیغام
بھارتی جارحیت کا جواب
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہی پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے کہ اپنے متعلق کچھ نہ سوچیں، چاپلوسی ہی کامیابی کا زینہ ہے، سرزنش سنیں اور مہینوں احساس جرم میں مبتلا رہیں
پاک فوج کی تعریف
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں حکمت سے بھی دیا۔ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
جوانوں کو سلام
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جوانوں نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان پر امن ہے، کمزور یا بزدل نہیں۔ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔
نوجوانوں کے لئے عزم
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے بااختیار بنائیں گے۔ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر پائے گا۔