پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
سیاسی سیز فائر کی ضرورت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اقبال نے بابر اعظم کے کراچی کنگز سے علیحدہ ہونے کی وجہ بتا دی
قوم کا جواب
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی، انصار عباسی نے بتادیا
مستقبل کے لیے سخت عزم
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔
سخت پیغام
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے۔








