پاکستانی ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی ایک اور بڑی کامیابی ہالی ووڈ فلم “مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ” میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ خدمات پیش

لاہور میں خوشخبری

پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" پر کام مکمل کرلیا۔ فلم 23 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جس کا ٹریلز بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ،پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے: مریم نواز

فلم کی کمالیت

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" کے تمام ویژول ایفیکٹ لاریب عطا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مکمل کئے۔ لاریب عطا کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ محنت اور لگن کی بدولت کامیابیاں نصیب ہورہی ہیں۔ ماضی میں کیے گئے کاموں کو دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی۔ امید ہے کہ 23 مئی کو آنیوالی فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ان کے کام کو پسند کیا جائے گا۔

لاریب عطا کا تجربہ

لاریب عطا نے بحثیت ویژول افیکٹ آرٹسٹ مختلف بین الاقوامی شہرت یافتہ فلموں، اشتہاروں اور ڈاکیومنٹریز پر کام کیا ہے۔ "نو ٹائم ٹو ڈائی"، "فاسٹ اینڈ فیوریس نائن"، "ٹینٹ"، "چرنوبل"، "مارول"، "ڈاکٹر اسٹرینج" جیسی عالمی شہرت یافتہ اور آسکر، بافتہ سمیت کئی عالمی ایوارڈز کے لیے نامزد فلمیں ان کے کریئر کا حصہ ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...