ہنگری میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ قائم کردیا
بڈاپسٹ کی ایک خاص خبر
یورپی ملک ہنگری میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑ لی۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی سے استحکام تک: فوجی قیادت کا متوازن سفر
بروکر ڈیوڈ ناک کا ریکارڈ
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 53 سالہ بروکر ڈیوڈ ناک نے ہنگری میں دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دوران علاج دم توڑ گئے
مچھلی پکڑنے کا موقع
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ ناک اپنے دوست کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے ہنگری گیا ہوا تھا جہاں اس نے مغربی ہنگری کی جھیل بالاٹن میں یورو ایکوا فشریز میں مچھلی پکڑی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست شائع ہوئی، لاہور کا دوسرا مقام
پکڑنے کی جدوجہد
ڈیوڈ ناک نے بتایا کہ اس نے 105 پاو¿نڈ یعنی 47.8 گلوگرام کی بھاری بھرکم کریپ مچھلی پکڑی جسے سطح پر لانے کیلئے تقریباً 20 منٹ کی جدوجہد کرنا پڑی۔
عالمی ریکارڈ اور مچھلی کی واپسی
انہوں نے مزید بتایا کہ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس کے بعد مچھلی کو دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا گیا۔








