آرمی چیف نے بھارت کے خلاف فتح کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی؟ ویڈیو وائرل

پہلگام حملے کے بعد بھارتی الزامات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی شروع کی اور پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ بھی کردیا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں سیز فائر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif
جنرل عاصم منیر کی ویڈیو کی اہمیت
ایسے میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ فتح کی پیشنگوئی کرتے دکھائی دیے۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمی چیف قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت نمبر 149 کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر ترجمہ بھی بتاتے ہیں جس کے مطابق "کتنی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی"۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی
سوشل میڈیا پر تبصرے
ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دراصل بھارت کے خلاف فتح کی ہی پیشنگوئی کررہے تھے کیونکہ معاشی اور رقبے کے لحاظ سے بھارت، پاکستان سے کئی گنا بڑا ملک ہے۔ تاہم پاکستانیوں نے اپنے جذبہ ایمانی سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔