موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آتشزدگی

چکوال میں بس میں آگ لگنے کا واقعہ
چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مسافر بس میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف مقرر, چند ہفتوں میں 1 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی۔
حفاظتی کارروائی
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔