پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکہ

امریکہ کا پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں کردار

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نے واضح فرق ڈالا، یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفیر ارجنٹائن: پنجاب کے ساتھ لائیو سٹاک اور بائیو ٹیکنالوجی میں تعاون کی خواہش

ٹیلی فونک رابطے اور مزید بات چیت کی امید

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کے لئے پ±رامید ہیں، امید ہے مزید بات چیت موثر طریقے سے آگے بڑھا سکیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی میں پارٹی کا57 واں یوم تاسیس منایا

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

جنگ بندی کی شرائط

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...