آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر

یوم تشکر کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وامپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

ملک بھر میں جشن

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کے لیے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی۔ اس موقع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی ہے، کراچی سے کشمیر تک ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

ریلیوں کا انعقاد

پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوام نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، رافیل طیارے بنانے والے ملک فرانس کا بیان بھی آگیا

مختلف شہروں میں سرگرمیاں

کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خورد، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالاحصار میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈا پور

مظاہرہ اور نعرے

مظفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے لگائے۔

وزیراعظم کا پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...