بھارتی اپوزیشن میدان میں آ گئی، مودی سرکار سے بڑا مطالبہ کر دیا
بھارتی اپوزیشن کا مطالبہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اپوزیشن میدان میں آ گئی، مودی سرکار سے بڑا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا
وزیرِ اعظم مودی سے جواب طلبی
تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر ’’آپریشن سندور‘‘ کا جواب دینے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ اور پنجاب سپورٹس منسٹر نے خواجہ افتخار احمد میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔
اضافی مطالبات
اس سے قبل ایوان بالا راجیا سبھا کے اپوزیشن لیڈر ارجن کھر گے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں。








