بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمان
شیری رحمان کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت لازمی مضامین میں شامل
بھارت کی داخلی صورتحال
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہئے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی، تباہی بارے بھارت خود کبھی نہیں بتائے گا لیکن سب سامنے آجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری کے موسم کے لیے نئے ٹریفک قوانین متعارف
امن کی ضروریات
انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہوگی۔
حکومتی وعدے اور عوامی سوالات
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے جو اپنی قوم سے وعدے کئے تھے وہ اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں، حقائق نہیں چھپ سکتے، دنیا بھارت سے سوال کر رہی ہے، بھارتی لوگ بھی بھارتی سرکار سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔








