آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
پاک بھارت جنگ بندی پر تبصرہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
پاک فوج کی قابلیت کی تعریف
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا
آرمی چیف کی تحسین
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم کی قیادت کی تعریف
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔