کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیان
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت ،وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کریں گی
بھارت کا غرور خاک میں ملانا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویتنام: ڈیڑھ سال میں چوتھے صدر کا انتخاب
فوجی کارروائیاں اور جوابی کارروائی
احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اور ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے 70 سے زائد بھارتی ڈرونز گرائے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر 3 میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: کھوکھر فیملی ن لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف
بھارت کی درخواستیں اور پاکستان کی حکمت عملی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل بھارت کی چیخیں واشنگٹن پہنچیں، کل بھارت امریکہ سے کہتا رہا آؤ اور ہماری جان چھڑاؤ۔ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، پاک فضائیہ نے دشمن کو اپنی صلاحیت سے شکست فاش کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کیخلاف اربوں روپے کا ہرجانہ کیس دائر، بڑی خبرآگئی
بین الاقوامی تعریف اور جنگ کی حکمت عملی
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں، آج پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اور صلاحیت کی تعریف کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ کیا کروں بھارت پر حملہ کردوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جنگ لڑنے کی حکمت عملی کا علم نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات: اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہید
وزیر اعظم کا جوابی موقف
آج وزیراعظم شہبازشریف نے مسلح افواج کو پورا جواب دیا، سی این این نے بتایا کہ بھارت نے جان بخشی کرانے کے لیے امریکہ کی منتیں کیں۔ امریکہ کی مداخلت پر سیز فائر ہوا، پاکستان نے اپنے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد: لندن کے چشم کے ماہر سے شام کے صدر تک
بھارت کی مذاکرات سے گریز اور پاکستان کا جواب
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے ڈرامہ رچاکر کوشش کی کہ پاکستان پر غلبہ پاسکے۔ بھارت نے پاکستان کی بات چیت کی پیش کش ٹھکرائی اور فیصلہ میدان جنگ میں کرنے کی کوشش کی، ہم نے بھارت کو میدان جنگ میں دن کو تارے دکھائے اور واپس میز پر لائے۔
بھارتی میڈیا کی تنقید
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایک تھیٹر بنا ہوا تھا، بھارتی میڈیا نے فلموں اور ڈراموں سے زیادہ جھوٹ بولا۔ حقیقت پتہ چلنے پر بھارت کے پلے خود کچھ نہیں رہا تھا۔ آج مسئلے جنگ و جدل سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔