مجرموں اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس وژن، سرگودھا میں بیٹ سسٹم کا جدید ترین نظام نافذ، جرائم کی شرح میں 75 فیصد تک کمی

سرگودھا پولیس کی کامیاب کارروائیاں

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت سرگودھا پولیس نے امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سرگودھا پولیس نے بیٹ سسٹم کے جدید ترین نظام کو متعارف کرا کر مختلف جرائم کی شرح میں 75 فیصد تک کمی کا قابل ذکر ہدف حاصل کر لیا ہے۔ سال 2024 سے 2025 کی سہ ماہی تقابلی رپورٹ کے مطابق افراد اور جائیداد کے خلاف کرائم میں قابل ذکر اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سرگودھا ضلع میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونر کباب کی ’ایجاد‘ پر بحث: کیا یورپ کا مشہور رول پہلے ترکی میں بنایا گیا یا جرمنی میں؟

جرائم کی شرح میں کمی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا میں گاڑیوں کی چوری میں 75 فیصد، ڈکیتی میں 40 فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 42 فیصد کمی آئی ہے جبکہ رکشہ، لوڈر، اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں بھی 50 فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے۔ ضلع سرگودھا پولیس نے پراپرٹی کرائم کیسز میں خطرناک جرائم پیشہ 43 گینگز arrested کر کے تقریباً 14 کروڑ روپے برآمد کیے ہیں۔ شہر میں چوری کی وارداتوں میں 16 فیصد، رات کی تاریکی میں ہونے والے واقعات میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ ضلع سرگودھا میں پرتشدد جرائم بر خلاف جائیداد میں 21 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔ 15 پکار پر کالز کی تعداد میں بھی 24 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی حلقہ نمبر 6چکوٹھی اور بیل پٹنگی سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل

خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواتین اور بچوں کو ریڈ لائن قرار دینے کے ویژن پر پوری طرح عملدرآمد کی وجہ سے خواتین کے خلاف جرائم کا تناسب تیزی سے نیچے آیا ہے۔ پولیس نے جعلی پیر کی طرف سے خاتون کو جلائے جانے اور چچاکی طرف سے کمسن بھتیجیوں اور بھابھی کے قتل جیسے ہولناک جرائم کا نہ صرف چند گھنٹوں کے اندر سراغ لگایا گیا بلکہ ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ ڈکیتی / گینگ ریپ، بچوں کے اغواء اور قتل جیسے جرائم میں کامیابی کی شرح 95 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو جرمانہ کر دیا

منشیات کی روک تھام

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈکیتی کے واقعات کے دوران 67 فیصد اور قتل میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ نابالغوں کے خلاف جرائم میں 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری کے قابل ذکر اقدام کی وجہ سے 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ منشیات کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن بالکل واضح ہے، سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 166 کلو کرسٹل میتھ/ آئس، 30 ہیروئن، 530 کلو چرس، 6480 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے 661 کیس درج کیے ہیں جبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن میں 830 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

بیٹ سسٹم کا کردار

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے مطابق سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور جرائم میں کمی کی نمایاں وجہ بیٹ سسٹم کا نفاذ ہے۔ جس کی وجہ سے متعلقہ ایریاز میں 24 گھنٹے بیٹ افسران کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ، سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کی وجہ سے نگرانی کے عمل میں بہتری آئی اور بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد اور گینگز کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن ممکن ہوا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے جرائم میں 500 فیصد کمی آئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...