پوری آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نیا مقدمہ درج

عملی منصوبہ اور مشاورت

سماء کے پروگرام ’میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی ہم نے آگاہ کیا تھا، ہم نے کہا پہلگام سے کوئی لینا دینا نہیں، شفاف تحقیقات کرلیں، دیگر ممالک درخواست کر رہے تھے، ہم بھارت سے درخواست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو افسوسناک قرار دے دیا

صبر و تحمل کا مظاہرہ

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 5 مئی تک ہر کوئی کہتا تھا صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے کہا تھا پاکستان صبر و تحمل سے چلے گا، ہم نے کہا تھا ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر حملہ ہوا تو جواب ضرور دیں گے، ہم نے جو کہا وہی کیا، پائلٹس کو ہدایات تھیں کہ جو پے لوڈ گرائے وہ طیارہ گرا دیں اور پھر جن جہازوں نے پے لوڈ پھینکے ان میں سے 5 گرائے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ ہوا تو بھرپور جواب دینگے: وزیر اطلاعات

بھارتی حملوں کا جواب

انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے ان کے طیارے گرائے جبکہ ہمارے طیاروں کے حوالے سے امریکی حکام نے بھی کہا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے میزائل گرائے 3 امرتسر میں گرے اور ایک ہماری اسپیس میں آیا، ہماری اسپیس میں آنے والے میزائل کو تباہ کیا گیا، 8 مئی کو ہم نے ان کے 29 ڈرونز گرائے، 9 مئی کو تو ان کے ڈرونز ہر شہر پہنچ گئے تھے۔ 9 کی رات کو انہوں نے ہماری بیسز پر حملہ کیا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوا، اس کے بعد وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا۔

سُپرمیسی کا تاثر

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک اور ملک نے بھی 9 کی رات کو ہمیں کہا سیز فائر کر لیں، 10 تاریخ کو پھر ہمارے رابطے شروع ہوئے، ایک تاثر دیا گیا کہ سپرمیسی صرف بھارت کیلئے ہے۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کل ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوگا اور اس میں نیوٹرل جگہ کا فیصلہ ہوگا، ہمارے درمیان بنیادی سہولت کار امریکا ہے، کل کے بعد اگلا مرحلہ بھی جلدی آئے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...