الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پریس کانفرنس کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا دفاعی ادارہ جو خصوصی جوتے سے لے کر ہائپرسونک میزائل تک تیار کرتا ہے
افواج پاکستان کا عزم
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا۔ بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ ہم وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے عوام کا غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج
پاکستان کا جواب
پاک فوج نے اپنی قوم سے تین چیزوں کا وعدہ کیا تھا:
- پاکستان کا جواب بھرپور ہوگا۔
- ہمارے جواب کا وقت، مقام اور طریقہ ہم خود طے کریں گے۔
- جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں بلکہ پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل
بھارتی جارحیت کے نتائج
6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچے اور خاتون سمیت معصوم افراد شہید ہوئے۔ بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے
آپریشن بنیان مرصوص
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جن میں اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار شامل ہیں۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔ وزیراعظم اور وزرا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پھر لرز اٹھا
پاکستان کی فوجی کاروائیاں
پاکستان نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی عوام پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، اودھم پور، اور پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ 2 مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابی لامی کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا
سائبر حملے اور سرحدی صورتحال
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بیاس اور نگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پر حملہ کیا۔ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے اور بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا۔ مشرقی سرحد پر پاک فوج کی مصروفیت کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی تجزیہ
جب بھی بھارت نے جارحیت کی، ہمارا ردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔