بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی، پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا: رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔ ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگر ممالک سے سیز فائر کیلئے خود درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور دیگر ممالک سے خود سیز فائر کیلئے درخواست کی، پہلے تو یہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔

پانی کے مسئلے پر امیدیں

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے امید رکھنا کہ ماضی کے برعکس سارے معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے گا، اس پر زیادہ امید لگانا درست نہیں ہوگا۔ پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...