بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا
بھارتی افواج کی کارروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سرکاری ہسپتال سے ایک اور نومولود اغوا
ریڈار ڈیٹا کی نمائش
مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
میزائلوں کی سرعت
بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی ملک کی طرف گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ریفرنس کیس کا کیا بنا؟ممبر الیکشن کمیشن کا وکیل عمر ایوب سے استفسار
ہائی سپیڈ پروجیکٹائل کا نشانہ
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے ہائی سپیڈ پروجیکٹائل لانچ کیے جو مشرقی پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے۔
میزائلوں کی تعداد
خیال رہے کہ جس وقت یہ میزائل داغے گئے اس وقت بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آدم پور سے لانچ کیے گئے چھ میزائلوں میں سے ایک آدم پور جب کہ پانچ امرتسر میں گرے۔









