پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی : وائس ایڈمرل رب نواز

پریس کانفرنس کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کوڈ کاپٹر بھی مار گرایا
پاکستان نیوی کی تیاری
پریس کانفرنس کے دوران وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئے تھی۔ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا۔ پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
سمندری حدود کی صورتحال
وائس ایڈمرل رب نواز نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز 400 ناٹیکل مائل دور تھا۔ پاکستان نیوی تیار تھی اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔