بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟
بھارتی رافیل طیارے کا گرایا جانا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی نئی اور واضح ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں رافیل طیارے کے انجن کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار کے وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سوشل میڈیا پر ردعمل
ایکس پر کلیش رپورٹ نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی تو بھارتیوں نے تسلی کیلئے چیٹ بوٹ گروک سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔ گروک نے تصدیق کی کہ یہ رافیل کا ہی انجن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے: ہیومن رائٹس کمیشن نے خبردار کر دیا
گروک کی تصدیق
گروک نے اپنے جواب میں کہا "بہت ممکن ہے کہ بھٹِنڈہ میں ملنے والا ملبہ بھارتی رافیل طیارے کا ہو، کیونکہ M88 انجن صرف رافیل میں استعمال ہوتا ہے اور ملبے میں نظر آنے والا ٹیل سیکشن رافیل کے سیریل نمبر BS001 سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی لاہور ڈمپر مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت کو 7 روز کی ڈیڈ لائن دیدی
فرانسیسی انٹیلیجنس کی تصدیق
اطلاعات کے مطابق ایک فرانسیسی انٹیلیجنس ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایک رافیل طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ تاہم، بھارت نے تاحال کسی بھی رافیل طیارے کے نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اور کچھ تصویری تضادات اس دعوے پر سوال بھی اٹھاتے ہیں۔
سرکاری تصدیق کی ضرورت
اگرچہ شواہد مضبوط ہیں، لیکن سرکاری تصدیق کے بغیر مکمل یقین سے کچھ کہنا ممکن نہیں۔









